بن عبدشمس ۔بعض لوگ ان کوعمروبن سمرہ اقطع کہتےہیں۔یہ ابن مندہ کا قول ہے اور انھوں نے عمروبن ثعلبہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ عمروبن سمرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں حاضرہوئے اورعرض کیا کہ یارسول اللہ میں نے چوری کی ہے یہ حدیث پوری ہم ثعلبہ کے نام میں ذکرکرچکے ہیں۔بعض لوگ ان کا نام عمروبن ابی حبیب اوربعض عمروبن جندب بیان کرتے ہیں۔ان کا شمار اہل شام میں ہے۔ان کو حسن بن سفیان نے ذکرکیاہے صفوان بن عمرو نے ابورواحہ سے انھوں نے عمروبن حبیب سے روایت کی ہے کہ انھوں نے سعید بن عمروسے کہاکہ کیاتم نہیں جانتے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ وہ بندہ نامراد ہے جس کے دل میں اللہ نے بشرپر رحمت نہ رکھی ہو۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)