زبیدی۔ابن اسحاق نے کہاہے کہ یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں اسلام لاچکے تھے۔جب قبیلۂ زبید کے لوگوں نے اسلام سے مرتد ہوجانے کا ارادہ کیا توانھوں نے بہت اچھا کام کیاان لوگوں کو ارتداد سے منع کیااوراسلام پر قائم رہنے کی ترغیب دی۔عمروبن فحیل انہی کا نام ہے۔یہ ابن دباغ کاقول تھا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)