قضاعی ثم قینی۔انھیں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم نے بنی قین پرعامل بنایاتھاجب قضاعہ کے عمال مرتدہوئےتوعمروبن حکم اورامراءالقیس بن اصبع ان لوگوں میں تھے جواپنے دین پرقائم رہےان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہےاورکہاہے کہ میں ان کواس سے زیادہ نہیں جانتا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)