لیثی۔ان کاتذکرہ غیرمحفوظ ہے سفیان نےابن ابی ذیب سےانھون نےحارث بن حکم سے انھوں نے عمروبن حماس سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاعورتوں کوبیچ سڑک پر نہ چلناچاہیےورنہ مردوں کے ساتھ اختلاط ہوگابلکہ ان کو یکسوہوکرچلناچاہیے اس حدیث کو وکیع نے ابن ابی ذیب سے روایت کیاہے اورکہاہے کہ اس حدیث کو حارث نے حکم سےانھوں نے عمروسے روایت کیاہے ۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے اورابونعیم نے کہاہے کہ ان کا صحابی ہوناصحیح نہیں ہے۔اورکہاہے کہ بقول بعض ان کی کنیت ابوعمرو بن حماس ہے اوریہی مشہور ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)