ابن حمزہ بن سنان۔اسلمی۔حدیبیہ میں رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔مدینہ میں آئے تھےبعداس کے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی کہ اپنے جنگل کی طرف واپس جائیں چنانچہ آپ نے اجازت دی اور یہ چلے جب مقام صوعقہ میں جو مدینہ سےایک منزل فاصلہ پر ہے توایک لونڈی عرب کی ان کو ملی جونہایت حسین تھی شیطان نے ان کوبہکایااوریہ اس سے متلوث ہوگئےاوریہ محصن نے تھےبعداس کے ان پر ندامت طاری ہوئی اورپھرنبی صلعم کے حضور واپس آئے اورآپ سے سب حال بیان کیاآپ نے ان پر حد جاری کردی ایک شخص کو حکم دیا کہ ان کوسودرے مارے درہ نہ بہت سخت ہو نہ بہت نرم۔ابن شاہین نے ان کا تذکرہ اسی طرح لکھاہے ان کا تذکرہ ابوموسی نےلکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)