۔ابویعلیٰ موصلی نے ان کا تذکرہ عمروبن حریث مخزومی کے بعد لکھاہے اورکہاہے کہ ابو خیثمہ نے ان کو ذکرکیاہے اوران سے دوحدیثیں بھی روایت کی ہیں کہاہےکہ ہم سے ابوخیثمہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے عبداللہ بن یزید نے بیان کیاابویعلیٰ کہتےتھے کہ ہم سے ابن دورقی یعنی احمد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے ابوعبدالرحمن نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے سعید بن ایوب نے بیان کیاوہ کہتےتھے مجھ سے ابوہانی نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے عمروبن حریث نے بیان کیایہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اپنے خادم سے خدمت لینے میں جس قدر تخفیف کروگے اس کاثواب تمھارے ترازوئے اعمال میں ہوگا۔ابویعلیٰ کہتےتھےکہ ہم سے زہیرنے بیان کیا وہ کہتے تھےہم سے عبداللہ بن یزید نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے حیوہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے مجھے ابوہانی یعنی حمید بن ہانی خولا نے خبردی کہ انھوں نے خبردی کہ انھوں نے ابوعبدالرحمن جبلی اورعمرو بن حریث وغیرہماکوکہتےہوئےسناکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم (ایک روز)فرماتے تھے کہ عنقریب تم ایسی قوم کے پاس جاؤگے جن کے بال گھونگھروالے ہوں گے تم ان کے ساتھ عمدہ سلوک کرنا کیوں کہ وہ تمھارے لیے قوت بازوہونگے اوربحکم خدا دشمن کے سامنے تمھاری کامیابی کا ذریعہ بنیں گے۔مراد آپ کی اس قوم سے مصرکے قبطی تھے۔ابوخثیمہ اورابویعلی نے جو دیکھاکہ ان عمروسے اہل مصرفضائل مصرمیں حدیثیں روایت کرتےہیں توانھوں نےان کو عمرومخزومی کے علاوہ دوسرا شخص سمجھا ہے کیوں کہ عمروبن حریث مخزوم کوفہ میں رہتےتھےواللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)