بن زہیر بن شداد بن ربیعہ بن ہلال بن مالک بن ضبہ بن حارث بن فہر قریشی فہری مکہ میں بہت پہلے اسلام لائے تھے۔بعض لوگوں کا بیان ہے کہ ان کا نام عامرتھااورکنیت ابونافع تھی حبش کی طرف انھوں نے ہجرت کی تھی۔یہ ابن اسحاق اور واقدی کا قول تھا۔مگرابن عقبہ نے اور ابومعشرنے ان کو مہاجرین حبش میں ذکرنہیں کیاہاں موسیٰ بن عقبہ نے ان کواصحاب بدر میں ذکرکیا ہے ابن اسحاق نے بھی ان کو اصحاب بدرمیں ذکرکیاہے مگرانھون نے ان کے نسب کی بعض باتوں میں اختلاف کیاہے اورزہیرکے بعدان کا نسب یوں بیان کیاہے ابن ابی شدادبن ربیعہ بن ہلال بن اہیب بن ضبہ۔ان کا تذکرہ ابوعمراورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)