؟ بن وائل بن قیس۔ابن کلبی نے اورابوعبیدنے ان کا تذکرہ ان صحابہ میں لکھاہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں وفد بن کے حاضر ہوئےتھے۔ابوعبید نے بیان کیاہے کہ سعید ابرش کلبی جو ہشام بن عبدالملک کے مصاحب تھے انھیں کی اولاد سے تھے۔ان کا تذکرہ غسانی نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)