بن عبدشرجیل بن ہاشم بن عبدمناف بن عبدالدار بن قصی جعفر نے ان کا تذکرہ لکھاہے اورکہاہے کہ یہ اوران کے بھائی خزیمہ اوران کے والد جہم سرزمین حبش کی طرف ہجرت کرگئےتھے اور(مع اورمہاجرین کے)دوکشتیوں میں سوارہوکر مدینہ واپس آئے تھے ۔جعفرنے اس حدیث کو ابن اسحاق سے روایت کیاہے کہ انھوں نے کہاجولوگ حبش کی طرف ہجرت کرگئے تھے ان میں قبیلہ عبدالداربن قصی سے جہم بن قیس بن عبدشرجیل بن ہاشم بن عبدمناف بن عبدالدار اور ان کے بیٹے عمروبن جہم بھی تھے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)