وداعی کنیت ای ابوعطیہ بھی علی عسکری نے ان کاتذکرہ لکھاہے اورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ سفیان سےانھوں نے علی بن اقمرسے انھوں نے ابوعطیہ وداعی سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہانبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ کے ساتھ کچھ عورتوں کودیکھاتوفرمایاکہ تم لوگ لوٹ جاؤ تم گنہگارہوگی تم کو ثواب نہ ملے گاان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورکہاہے کہ یہ تابعی ہیں حضرت علی اورابن مسعود سے روایت کرتےہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)