اوربعض لوگ ان کو کعب بن عمروکہتےہیں طلحہ بن مصرف کے داداہیں لیث بن ابی سلیم نے طلحہ بن مصرف سے انھوں نے اپنے والدسےانھوں نے ان کے داداسے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاکہ آپ نے وضوکیااوراپنے سرپر اسی طرح ایک مرتبہ مسح کیا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔مگرابوعمرنے کہاہے کہ بیان کیاجاتاہے کہ یہ طلحہ بن مصرف کےداداہیں مگربعض اہل حدیث کہتےہیں کہ طلحہ بن مصرف کے داداصخر بن عمروتھے اور بعض نےبیان کیاہے کہ کعب بن عمرو ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)