ابن مخزوم غاضری۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاتھا۔حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں یہ اصفہان اورارجان کی حدود میں گئے تھےان سے کوئی روایت منقول نہیں ہے بیان کیاجاتاہے کہ انھوں نے مقام مارب میں جانے کے لیے ایک رہبراپنے ساتھ لیاتھاجب ان کو اس پہاڑ پرچڑھنادشوارہوگیاتوانھوں نےاپنے رہبرسے کہاکہ تیراارادہ کیاہے اس وقت سے ان کا لقب مارت مشہورہوگیاان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)