۔ابن ابی شیبہ وغیرہ نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہے۔ہمیں ابوموسیٰ نے کتابتہً خبر دی وہ کہتےتھےہمیں ابوعلی نےخبردی وہ کہتےتھےہمیں ابونعیم نے خبردی وہ کہتےتھے ہم سے محمد بن احمد بن حسن نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے محمد بن عثمان ابی شیبہ نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سےاحمد بن عبدالرحمن نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے ابوالولید بن مسلم نے ابن لہیعہ سے انھوں نے ابوالنصرمولائے عمربن عبیداللہ بن معمرسے انھوں نے عمروبن مالک اشجعی سے روایت کرکے بیان کیاوہ کہتےتھے میں نے کہاکہ یارسول اللہ مجھے کچھ وصیت فرمائیےکیوں کہ مجھے ڈرلگتاہے کہ شاید میں آج کے بعد آپ کو نہ دیکھوں حضرت نے فرمایاکہ تم جبل الخمر میں رہنااختیارکرومیں نے پوچھا کہ جبل الخمر کیاچیزہےفرمایاکہ سرزمین محشر(یعنی ملک شام)اورتم سریتہ النفل کے ساتھ جہاد میں شریک ہوناوہ لوگ دشمن کے مقابلہ سے بھاگ جائیں گےاوراگرغنیمت ملے گی توآپس میں خیانت کریں گے ان کا تذکرہ ابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)