اوسی معروف بہ رواسی۔ابن شاہین نے ان کاتذکرہ اسی طرح لکھاہے مکی بن ابراہیم نے موسیٰ بن عبیدی سےانھوں نے محمد بن کعب سےانھوں نے عمروبن مالک سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجو شخص قرآن کا ایک حرف پڑھتاہے اس کو ایک نیکی یافرمایا کہ دس نیکیاں ملتی ہیں میں نہیں کہتاکہ الم (ذلک الکتاب)ایک حرف ہے الف ایک حرف ہے اور لام ایک حرف اورمیم ایک حرف ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورکہاہے کہ یہ نام غلط ہے۔صحیح نام عوف بن مالک ہے بعض لوگ ان کو عمروبن مالک اوربعض ابی بن مالک کہتےہیں ابن مندہ نے ان کاتذکرہ لکھاہےاورکہاہے کہ ان کانام عمروبن مالک ہےاوربعض لوگ مالک بن عمراوربعض لوگ ابی کہتےہیں۔ردیف ہمزہ میں ان کاذکرہوچکاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)