بن قیس بن بجیدبن رواس۔ان کا نام حارث بن ربیعہ بن عامرابن صعصعہ ہے عامری رواسی کوفی تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں اپنے مالک کے ہمراہ آئے تھے۔وکیع بن جراح نے اپنے والد سے انھوں نے ایک شخص سےجنکانام طارق تھاانھوں نے عمروبن مالک سے روایت کی ہےکہ وہ کہتےتھے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں گیا(آپ مجھ سے کچھ ناراض تھے) میں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ آپ مجھ سے راضی ہوجائیے پس تین بارمیری طرف سے منہ پھیرلیا میں نے کہاواللہ یارسول اللہ اللہ بھی راضی ہوجاتاہےآپ بھی راضی ہوجائیے پس آپ راضی ہوگئے یہ حدیث یوں بھی مروی ہے کہ عمروبن مالک رواسی نے اپنے والد سے روایت کی ہے ان کا تذکرہ ابوعمراورابونعیم اورابوموسیٰ نے لکھاہےاورابوموسیٰ نے عمروبن مالک اوسی رواسی کا حال اس تذکرہ میں بھی لکھاہےجو اس سے پہلے ہوچکا۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)