سلمی۔ان کا نسب ان کے بھائی عباس بن مرداس کے نام میں بیان ہوچکاہے ان کا تذکرہ مولفتہ القلوب میں کیاگیاہےمحمد بن مروان نےمحمد بن سائب سے انھوں نے ابوصالح سے انھوں نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے مولفت القلوب پندرہ آدمی تھے جن کے نام ہیں (۱)ابوسفیان بن حرب(۲)اقرح بن سابس(۳)خینیسہ بن حصن فزاری(۴)سہیل بن عمرو عامری(۵)حارث بن ہشام مخزومی(۶)حویطب بن عبدالعزی خاندان بنی عامر بن لوی سے (۷) سہیل بن عمروجہنی(۸)ابوالسنابل بن بعکک (۹)حکیم بن حزم قبیلہ بن اس بن عبدالعزی سے (۱۰) مالک بن عوف نضری (۱۱)صفوان بن امیہ (۱۲)عبدالرحمن بن یربوع خاندان بنی مالک سے(۱۳) جدبن قیس سہمی (۱۴)عمروبن مرداس سلمی (۱۵)علاءبن حارث ثقفی ان میں سے ہر شخص کو سو سو اونٹ دئیے گئے تھےاوریربوع اورحویطب کوپچاس پچاس جیسا کہ ایک طویل حدیث میں مذکور ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔اورابونعیم نے کہاہے کہ بعض متاخرین نے صالح بن عبداللہ سے انھوں نے حضرت ابن عباس سے اس کو روایت کیاہے مگرتین ناموں میں غلطی ہوگئی ہے عمروبن مرداس کے نام میں صحیح عباس بن مرداس ہے اورسہیل بن عمروجہنی کے نام میں اورجد بن قیس سہمی کے نام میں صحیح خالدہے کیونکہ عبدبن قیس انصارمیں سے ہیں اگروہ اس کو صحیح کرلیتے توبہترہوتا۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)