اودی کنیت ان کی ابوعبداللہ ہے انھوں نے جاہلیت کا زمانہ پایاتھااورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اسلام لائےتھےاورسوحج کیے تھے اوربقول بعض سترحج کیے تھے اوراپنی زکوۃ بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجی تھی کہتے تھے کہ معاذبن جبل ہمارے پاس یمن میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے بھیجے ہوئے گئے صبح کے وقت بلندآواز سے تکبیر کہتےہوئے ہمارے یہاں پہنچے وہ بہت خوبصورت تھے ان کی محبت میرے دل میں جم گئی پس میں نے ان کا ساتھ نہ چھوڑایہاں تک کہ میں نے ان کودفن کیاپھربعدحضرت معاذ کے یہ ابن مسعود کی صحبت میں رہنے لگےاہل کوفہ کے اعلیٰ طبقہ کے تابعین میں ان کا شمارکیاجاتاہے یہی ہیں جنہوں نے روایت کی ہے کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں ایک بندرکودیکھاکہ اس نے زناکی پس سب بندرجمع ہوئے اورسب نے اس کو سنگسار کیا یہ روایت صحیح بخاری میں ہے مگراس روایت کامدار عبدالملک بن مسلم ہے وہ عیسیٰ بن حطان سے روایت کرتےہیں اوریہ دونوں شخص مستندنہیں ہیں اوراکثراہل علم کے نزدیک اس روایت میں نسبت زنا کی غیرمکلف کی طرف اوربہائم میں حدود کاقائم ہونا صحیح نہیں ہے اوراگرصحیح ہو تو ممکن ہو کہ وہ بندرازقبیل جن ہوکیونکہ عبادات انس وجن دوہی پرہیں اورکسی پر نہیں ہیں۔رجم کا حکم تورات میں بھی تھاان کی وفات ۷۵ھ ہجری میں ہوئی ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)