بن قیس بن مرہ بن کثیر بن غنم بن دودان بن اسد بن خزیمہ بن محصن کے بھائی ہیں۔غزوہ احد میں شریک تھے ابن اسحاق نے کہاہے کہ جب مہاجرین ہجرت کرکے پہ در پہ آنے لگے توبنی غنم بن دودان بھی آئےان لوگوں کو مدینہ کی آب وہوا ناموافق ہوئی عمروبن محصن بھی انہیں میں سے تھےان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے اورابوموسیٰ نے ان کاتذکرہ ابن مندہ پر استدراک کرنے کے لیے لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ ابن ابی عمرو سے انھوں نے عمرو بن محصن سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاقرب قیامت کی علامات سے بھی یہ ہیں کہ پانی بہت برسے اورپیداوارکم ہو اورقراء زیادہ ہوں اور فقہا کم ہوں امراء زیادہ ہوں مگر اہل امانت کم ہوں۔لیکن اس استدراک کی کوئی وجہ نہیں ابن مندہ نےان کا تذکرہ کیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)