بن مقرن۔مازنی۔اوربعض لوگ ان کو نعمان بن عمروکہتے ہیں یہ ابن مندہ اورابونعیم کا قول ہے۔ان کی حدیث بکربن خلف نے علاء بن عبدالجبار سے انھوں نے عبدالواحد ابن زیاد سے انھوں نے اعمش سے انھوں نے ابوخالدوالبی سے انھوں نے عمروبن نعمان سے روایت کی ہےکہ بکرنامی صحابی بیان کرتےتھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا گذرایک مرتبہ انصارکی ایک مجلس میں ہواانصارمیں ایک شخص تھےجن کی نسبت مشہورتھاکہ وہ لوگوں کی بدگوئی کیاکرتے ہیں ان سے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ مسلمان کی بدگوئی فسق ہے اوراس سے لڑناکفر تواس انصاری نے عرض کیاکہ واللہ اب میں کسی کی بدگوئی کبھی نہ کروں گا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے ابوعمر نے کہاہےکہ عمروبن نعمان صحابی ہیں اوران کے والداجلہ صحابہ میں سے تھے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)