اشبح اسدی کے بھانجےتھے۔قبیلہ ربیعہ میں سب سےپہلے اسلام لائے تھے کیفیت اس کی یوں ہے کہ اشبح نے ان کورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کے حالات معلوم کرنے کےلیے بھیجاتھاپس یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوئے اوراسلام لائے بعد اس کے اشبح کے پاس گئےاورآپ کے حالات ان سے بیان کیے وہ بھی اسلام لائےاوررسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے۔اس کو جعفر نےبیان کیاہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نےلکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)