۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے تھےعبدالرزاق نے بشربن نمیرسےانھوں نےمکحول سے انھوں نے یزید بن عبداللہ سےانھوں نے صفوان بن امیہ سے روایت کی ہے وہ کہتےتھے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھاکہ عمروبن قرۃ آئے اورانھوں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ اللہ تعالیٰ نے میری قسمت میں برائی لکھ دی ہے میری روزی دف بجانے پر مقدرہے پس آپ مجھے گانےکی اجازت دیجیےسوا ان امورکےجوفحش ہوں ان کونہ گاؤں گارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تجھے اجازت نہ ملے گی نہ بزرگی اے دشمن خداتوجھوٹاہے اللہ نے تجھے حلال رزق دیاتھاتونے خود ہی حرام کو اختیارکیااگرمجھے پہلے سے تیری حالت معلوم ہوتی تومیں تجھے سزادیتا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)