انصاری اشہلی۔یہ انہیں سعد کے بیٹے ہیں جن کی وفات سے رحمن کا عرش ہل گیا تھاکنیت ان کی ابوواقد تھی بیعتہ الرضوان میں شریک تھے۔ان سے ان کے بیٹے واقد نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا کہ ایک دن رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قباپہنی جس میں ریشمی گھنڈیاں لگی ہوئی تھیں لوگ اس قباکوتعجب کی نظرسے دیکھنے لگےتو آپ نے فرمایا کہ جنت میں سعد کے رومال اس سے بہترہیں۔ان کی اولاد میں سے محمد بن حصین بن عبدالرحمن بن عمروبن سعد بن معاذ ہیں جو علمائے انصارمیں سے ایک شخص ہیں محمدبن عبداللہ بن حسن کے ساتھ یہ بھی تھے اور انصارکاجھنڈاانھیں کے ہاتھ میں تھا۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)