ابن سعدسلمی۔مطین نے ان کاتذکرہ وحدان میں لکھاہےمگراس میں اعتراض ہے یہ ابونعیم نے کہا ہے۔ہم کوابوموسیٰ حافظ نے اپنی سند کے ساتھ خبردی وہ کہتےتھے ہم کوابوعلی نے خبردی وہ کہتے تھےہم کوابونعیم نے خبردی وہ کہتےتھےہمسے محمد بن محمد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے حضرمی نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے ہمارےباپ نے محمد بن اسحاق سے روایت کرکے بیان کیاانھوں نے جعفر بن زبیرسے روایت کی وہ کہتےتھےہم نے زیاد بن عمربن سعدسلمی کوعروہ بن زبیرسے روایت کرکےبیان کرتےہیں وہ کہتےتھےمجھ سے میرے باپ اوردادانے جوجنگ خیبرمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھےبیان کیاوہ دونوں کہتےتھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ظہر کی نمازپڑھائی پھرایک درخت کے سایہ میں بیٹھ گئے اوردیث کاقصہ بیان کیاان کا تذکرہ ابن مندہ اورابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)