ہذلی ۔کنیت ان کی ابوسعید تھی۔حاتم بن اسمعیل نے عبداللہ بن یزید ہزلی سے انھوں نے سعید بن عمروبن سعید ہذلی سے انھوں نے اپنے والد سے جوبہت بوڑھے تھےاورانھوں نے جاہلیت اوراسلام دونوں زمانے دیکھے تھے روایت کی ہے کہ انھوں نےکہامیں اپنی قوم کے ایک شخص کے ہمراہ ایک بت کے پاس جو مقام سواع میں تھاگیااورکچھ ذبیحہ بھی ہم نےاس کے سامنے کیے تھے ان کا تذکرہ ابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)