عوفی ان کا تذکرہ ابن ابی عاصم نے کتاب الاحادوالمثانی میں لکھاہےہمیں یحییٰ بن ابی الرجاء نے اجازۃً اپنی سند ابن ابی عاصم تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے عبدالوہاب بن ضحاک نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے اسماعیل بن یاض نے قیس بن عبداللہ سے انھوں نے عمروبن سلیم عوفی سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرکےبیان کیاکہ آپ فرماتے تھے قبائل کے آباواجداد (عالم مثال میں)میرے سامنے پیش کیے گئے تو میں نے بنی عامر کےجدکودیکھاکہ وہ ایک سرخ اونٹ ہے جودرخت کے پتے کھارہاہےاورقبیلۂ غطفان کے جد کو دیکھا کہ وہ ایک سبزرنگ پتھرہے جس سے نہریں بہ رہی ہیں اورمیں نے بنی تمیم کے جدکودیکھا کہ وہ سرخ رنگ کا مینھ ہے کہ اس کے قریب کوئی نہیں جاسکتاایک شخص نے عرض کیاکہ قبیلہ ایہم کوآپ نے کیادیکھارسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاان کا ذکرنہ کرو ان کے سربڑے ہیں ثابت قدم لوگ ہیں حق کے مددگارہیں بنی عامر کے متعلق میں نے یہ تعبیرلی کہ ان میں بلند خیالی اوربلند حوصلگی بہت ہے اورغطفان کے متعلق یہ تعبیر لی کہ ان کے مزاج میں سختی اورسخاوت ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)