۔جہنی ان کا شمار اہل حجاز میں ہے یعقوب بن محمد زہری نے وہب بن عطاءبن یزید جہنی سے انھوں نے وضاح بن سلمہ سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے عمروبن ثعلبہ جہنی سے روایت کی ہے کہ وہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں حاضرہوئے حضرت نے انھیں اسلام کی ترغیب دی وہ اسلام لائے پس حضرت نے ان کے سرپر ہاتھ پھیراان کی عمرسو برس سے زیادہ مگر جس مقام پرحضرت نے ہاتھ پھیراتھااس مقام کے بال سفید نہ ہوئے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)