خدری۔ان کاتذکرہ ابوسعید خدری نے لکھاہے۔ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے ابوسعید خدری سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے ہم غزوہ خندق میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے پس قبیلۂ بنی خدرہ میں سے ایک شخص کھڑے ہوئے جن کا نام عمروبن سنان تھاانھوں نے کہاکہ یارسول اللہ میرانیانکاح ہواہے آپ مجھے اجازت دیں تو میں اپنی بی بی کے پاس جوقبیلہ بنی سلمہ میں ہیں چلاجاؤں پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کواجازت دے دی۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے اسی طرح لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)