بن معمربن انس قریشی عذدی۔غزوہ بدرمیں یہ اوران کے بھائی عبداللہ بن سراقہ دونوں شریک تھے اورمصعب نے بیان کیاہے کہ ان کانام عمروبن سراقہ ہے ان کاتذکرہ ابوعمرنے لکھاہے میں کہتاہوں کہ ابن اسحاق وغیرہ نے بہت سندوں کے ساتھ ان کا نام عمربیان کیاہے اوریہی صحیح ہے اورابن مندہ اورابونعیم نے عمرہی کے نام میں ان کا تذکرہ لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)