بعض لوگ کہتے ہیں شعواء یافعی تھے۔فتح مصر میں شریک تھے۔ان کا شمارصحابہ میں ہے ان سے سلیمان بن زیاد اورابومعشرحمیری نے روایت کی ہے ابن امیہ نے عیاش بن عباس قتبانی سے انھوں نے ابومعشرحمیری سے انھوں نے عمروبن شعواء یافعی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاسات آدمیوں پرمیں نے لعنت کی ہےاور ہرنبی کی دعامقبول ہوتی ہے جن سات آدمیوں پر میں نے لعنت کی ہےوہ یہ لوگ ہیں۔کتاب اللہ میں زیادتی کرنے والا اورتقدیر الٰہی کی تکذیب کرنے والااوراللہ کی حرام کی ہوئی چیزکوحلال کرنے والااورمیری عترت کی بےحرمتی کوجائزجاننے والا اور میری سنت کو ترک کرنےوالااور مال غنیمت کواپنے لیے مخصوص کرنے والااوراپنی سلطنت کے غرورمیں اس شخص کوعزت دینے والاجسے خدانے ذلیل کیااوراس کو ذلت دینے والاجسے خدانے عزت دی۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)