بن عبدشمس بن سعد بن قائف بن اوقص بن مرہ بن ہلال بن فالج بن ذکوان بن ثعلبہ بن بہثہ ابن سلیم کنیت ان کی ابوالاعورتھی سلمی ہیں۔ان کی والد ہ قریبہ بنت قیس بن عبدشمس تھیں قبیلہ عمروبن ہصص سے۔یہ اپنی کنیت ہی کے ساتھ مشہورہیں حضرت معاویہ کے مشہور رفیقوں میں ہیں صفین میں تمام لڑائی کامدارانھیں پرتھا۔مسلم بن حجاج نے کہاہے کہ الاعور سلمی کا نام عمروبن سفیان تھاصحابی ہیں اورابن ابی حاتم نے کہاہے کہ صحابی نہیں ہیں جاہلیت کازمانہ انھوں نے پایاتھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث جوانھوں نےروایت کی ہے مرسل ہے کہ آپ نے فرمایامجھے اپنی امت کوحق میں ایک حرص کاخوف ہے دوسرے ہوائےنفسانی کاتیسرے بادشاہ گمراہ کا۔یہ حضرت معاویہ کے اصحاب میں سے تھے۔ابوعمرنے کہاہے کہ ابن ابی حاتم نےایساہی بیان کیا ہےاوریہی صحیح ہے ان سے عمروبکالی نے روایت کی ہے ہم ان کا تذکرہ انشاءاللہ تعالیٰ کنیت کے باب میں کریں گے۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)