۔حنین میں مشرکوں کے ساتھ آئےتھے۔ان کا شماراہل شام میں ہے ان سے قاسم یعنی ابوعبدالرحمن نے اسی طرح روایت کی ہے حاکم ابواحمد نے ایساہی بیان کیاہے پھرحنین کے بعد اسلام لائے ان سے مروی ہے کہ حنین کے دن جب مسلمانوں کوہزیمت ہوئی تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سواعباس اورسفیان بن حارث کے کوئی نہ تھاپس آپ نے ایک مشت خاک اٹھائی اورکافروں پر پھینکی پس ہم سب لوگوں کویہ معلوم ہونے لگاکہ ہرشجروبحر ہمیں پکڑنے کے لیے دوڑاہواآرہاہےپس میں اپنے گھوڑے پر سوارہوکربھاگااورطائف میں آکر میں نے دم لیا۔ ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)