ابن سلیم سعید نے ان کا تذکرہ لکھاہے اورکہاہے کہ صحابی نہیں عامربن زبیرنے عمروبن سلیم زرقی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجب کوئی شخص تم میں سے مسجد میں جائے تواسے چاہئے کہ بیٹھنے سے پہلے دورکعت نمازپڑھ لےان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھا ہےمگرصحیح وہی ہے جو ہم سے ابواسحاق یعنی محمد وغیرہ نے اپنی سند ابوعیسیٰ تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھےہم سے قتیبہ نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سےمالک نے عامربن عبداللہ سے انھوں نے عمروبن سلیم زرقی سے انھوں نے ابوقتادہ سے مرسلاً روایت کیاہے یہ حدیث ابوقتادہ کی روایت سے مشہور ہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)