۔قاسم یعنی ابوعبدالرحمن نے ابوامامہ باہلی سے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے عمروبن طفیل کوخیبرسےان کی قوم کے پاس بھیجاتاکہ وہ ان سے مدد لیں انھوں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ جب لڑائی کا وقت آگیاتوآپ مجھے یہاں سے ہٹائے دیتے ہیں تورسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ کیاتم اس بات پرراضی نہیں ہو کہ رسول اللہ کے رسول بنو۔یہ ابن مندہ اور ابونعیم کابیان ہے اورابوعمر نے کہاہے کہ ان کانام عمروبن طفیل بن عمرودوسی ہیں پہلے ان کے والد اسلام لائے تھےاس کے بعد یہ خود اسلام لائے اوراپنے والد کے ساتھ جنگ یمامہ میں شریک ہوئے اسی دن ان کاہاتھ کٹ گیاتھااورجنگ یرموک میں شہید ہوئے تھے طفیل کے اسلام کا حال ان کے نام میں گذرچکاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)