ابن عمرولیثی بعض لوگ ان کاعبیدبن عمرو بیان کرتےہیں ۔ابونعیم نے کہاہے کہ ان کی حدیث قرۃ بن خالدسے مروی ہے انھوں نے سہل بن علی نمیری سے روایت کیاہے کہ وہ کہتےتھے فتح مکہ کے وقت عمربن عمر ولیثی کے عقد میں پانچ عورتیں تھیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حکم دیا کہ ان میں سے ایک عورت کوطلاق دے دیں اس حدیث کو عبدالوہاب بن عطاء نے قرۃ بن خالد سے روایت کیاہے کہ انھوں نے کہایہ حدیث میں نے عبیدبن عمرو سے سنی ہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)