۔ دوسی۔جعفرمستغفری نے ان کاتذکرہ لکھاہے۔زیادبکائی نے محمد بن اسحاق سے انھوں نے زہری سےروایت کی ہے کہ عمروبن امیہ دوسی نے کہامیں کعبہ مکرمہ میں داخل ہواتومجھے قریش کے کچھ لوگ ملےاورانھوں نے کہاکہ خبردارمحمد (صلی اللہ علیہ وسلم)سے نہ ملنااوران کی بات نہ سننا ورنہ تم ان کے فریب میں آجاؤگےاس کے بعد انھوں نے پوری حدیث ذکرکی۔ ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہےاورکہاہے کہ یہ قصہ عمروبن طفیل کےنام سے مشہورہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)