ثقفی۔بیان کیاہے کہ یہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازمیں شریک تھے۔ ہمیں یحییٰ بن محمودنے اجازۃً اپنی سند ابوبکریعنی احمد بن عمرو تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے سفیان بن موسیٰ نے بیان کیاہے وہ کہتےتھے ہم سے مہران نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے علی بن عبدالاعلی نے ابوسہیل ازدی سے انھوں نے عمروبن دینارسے انھوں نے عمروبن یعلی سے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتےتھے کسی فرض نماز کا وقت آگیااوراس وقت ہم رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اپنی سواریوں پرسوارتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے امامت فرمائی مگرآگے نہیں کھڑے ہوئے راوی کہتاہے کہ میں نے ابوسہل سے پوچھاکہ اس کی کیاوجہ تھی انھوں نے کہا اس کی وجہ میرے خیال میں یہ تھی کہ جگہ تنگ تھی۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےاورابن مندہ اور ابونعیم نے کہاہے صحابی ہوناصحیح نہیں۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)