بن اصم۔انہیں کی کنیت ابن ام مکتوم ہے۔اوربعض لوگ کہتےہیں ان کا نام عمروبن قیس بن شریح بن مالک تھا۔ان کی والدہ ام مکتوم کانام عاتکہ تھا۔ابواسحاق نے برأ بن عازب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے سب سے پہلے جو شخص ہجرت کرکے ہمارے پاس آیاوہ مصعب بن عمیرتھے ان کے بعد ام مکتوم آئے اورابوالبحتر طائی نے ابن ام مکتوم سے روایت کی ہے وہ کہتےتھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم بعدآفتاب بلند ہونے کے باہر تشریف لائے اورآپ کے حجروں کے پاس کچھ لوگ بیٹھے ہوئےتھے آپ نے فرمایاکہ اے اہل ہجرت آگ دہک رہی ہےاورفتنے( امنڈتے ہوئے)مثل تاریک شب کے چلے آرہے ہیں اگرتم لوگ جان لیتےجو میں جان رہاہوں توتم بہت کم ہنستےاوربہت روتے ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)