ابن زرارہ۔انصاری۔ابراہیم بن علاء حمصی نے ولیدبن مسلم سے انھوں نے ولید بن سلیمان بن ابی سائب سے انھوں نے قاسم سے انھوں نے ابوامامہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے ہم رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس بیٹھے ہوئےتھے کہ یکایک عمروبن زرارہ آئےایک تہ بند باندھے ہوئے اورایک چادراوڑھے ہوئے تھے مگرتہ بند ان کا ٹخنوں سے نیچاتھانبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے کاکنارہ اٹھالیااورنہایت عاجزی کے ساتھ کہنے لگےکہ یااللہ یہ تیرابندہ اورتیرے بندے کا اورتیری لونڈی کا بیٹاہےیہاں تک کہ عمروبن زرارہ نے آپ کا کلام سناتووہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ملتفت ہوئے اورعرض کیاکہ یارسول اللہ میری پنڈلیاں باریک ہیں(اس سبب سے میں نے تہ بندنیچے کرلی ہے)رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اللہ نے ہرچیزاچھی پیداکی ہے اے عمرو بن زرارہ اللہ نیچی تہ بند کرنے والوں کودوست نہیں رکھتا۔اس حدیث کو ابن قانع نے اسماعیل بن فضل سے انھوں نے یعقوب بن کعب سے انھوں نے ولید بن مسلم سےاپنی سند کے ساتھ روایت کیاہے۔ اورانھوں نے ان کا نام عمروبن سعید بیان کیاہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)