۔اوربعض لوگ کہتےہیں یمانی۔ان کی حدیث شہربن حوشب نے ان سے روایت کی ہے کہ یہ کہتےتھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہمراہ کچھ ہدی قربانی کے لیےبھیجی تھیں اورفرمایاتھاکہ اگر ان میں سے کوئی جانورہلاک ہونے لگے تواس کو ذبح کردینااوراس کے پیروں کو اس کے خون سے رنگ۱؎دینااوراس کے منہ پرایک چھاپہ خون کا ماردینااوراس قربانی کووہیں چھوڑدینا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
۱؎ مصلحت اس میں یہ تھی کہ ایساکرنے سے لوگ سمجھ لیں گے کہ یہ ہدی کاجانورہےاس کاگوشت غیر مستحقین کو نہ کھاناچاہئے۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)