۔یہ ابن قانع کاقول ہے اورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ شہربن حوشب سے انھوں نے عمرسے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے میں یمن کا رہنے والاایک شخص تھاقریش سے میری حلف کی دوستی تھی مجھے ابوسفیان نے قاصدبناکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجامجھے اسلام بہت پسند آیاچنانچہ میں مسلمان ہوگیا۔ان کا تذکرہ ابوعالی غسانی نے ابوعمرپر استدراک کرنے کے لیے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)