ابن عبداللہ قرشی۔ ابو موسی کہتے ہیں کہ یہ امیہ عبد اللہ بن خالد بن اسید کے بیٹیہیں۔ ابن مندہ نے ان کو بیان کیا ہے مگر انھوں نے کہا ہے کہ امیہ بن خالد بن عبداللہ اور انھوں نے کہا ہے کہ میں صحابہ کا نام امیہ ہے ان کے ناموں میں بہت سے وہم ہوئے ہیں ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے اور ہم امیہ بن خالد میں ان کو بیان کرچکے ہیں ور وہاں ہم نے ان کو اچھی طرح بیان کیا ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ نے ترک نہیں کیا کہ ابو موسی ان پر استدراک کریں ہاں ابن مندہ سے اس میں وہم ہوگیا ہے مگر ابو موسی نے ان کے اوہام کو بیان نہیں کیا پھر ابو موسینے کیوں ان کا ذکر کیا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)