ابن علی۔ ابن مندہ کہتے ہیں کہ انھوں نے نبی ﷺ سے سنا ہے مگر یہ وہم ہے۔ یحیی بن زیاد فران ابن عینیہ سے انھوں نے عمرو بن دینار سے انھوں نے امیہ بن علی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا ﷺ کو منبر پر یہ پرﷺتے ہوئے سنا یا حال ابن مندہ نے لکھا ہے مگر صحیح وہی ہے جو ابن عینیہ کے اصحاب نے ابن عینیہ سے انھوں نے عمرو سے انھوں نے صفوان بن یعلی سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے کہ نبی ﷺ نے یا مال پڑھا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو عمر نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)