ابن لوذان بن سالم بن مالک۔ قبیلہ بنی غنم بن سالم بن عوف بن عمروبن عوف بن خزرج سے ہیں انصاری ہیں خزرجی یں پھر قبیلہ بنی عوف بن خزرج میں داخل ہوئے۔ رسول خدا ﷺ کے ہمراہ جنگ بدر میں شریک تھے۔ ان کی کوئی حدیچ معلوم نہیں ابن اسحاق نے کہا ہے ہ قبیلہ بنی غنم بن مالک سے امیہ بن ملوذان بن سالم بن مالک رسول خدا ﷺ کے ساتھ جنگ بدر میں شریک تھے۔ یہ ابن مندہ کا قول ہے۔
اور ابو نعیم نے اپنی سند کے ساتھ عروہ بن زبیر سے ان لوگوں کے زیل میں جو انصار کے قبیلہ بنی قربوس بن غنم بن سالم سے جنگ بدر میں شریکت ھے امیہ بن لوذان بن سالم بن ثابت بن ہزال بن عمرو بن قربوس بن غنم کا نام لیا ہے اور ابن اسحاق نے بھی وااسطہ سلمہ کے ابو نعیم
سے ایسا ہی نقل کیا ہے ور جو کچھ ابن مندہ نے ابن اسحاق ے نقل کیا ہے وہ بواسطہ یونس بن بکیر کے ابن اسحاق سے منقول ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ ور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)