ابن مخثی خزاعی بصری۔ جن کی کنیت بو عبداللہ ہے۔ یہ ابو نعیم اور ابو مر کا قول ہے۔ ور ابن مندہ نے کہا ہے ہ امیر خزاعی قبیلہ ازذ سے ہیں۔ ہمیں ابو حمد عبدالوہاب بن علی بن علی امیں نے اپنی سندکے ستھ ابودائود سے نقل کر کے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں مومل بن فضل حرانی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عیسی نے خبر دی وہ کہتے تھے میں جابر بن صنیح نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں مثنی بن عبدالرحمن بن مخشی خزاعی نے اپنے چچا امیہ بن مخشی سے جو رسول خدا ﷺ کے صحابہ میں سے تھے نقل کر کے خبر دی کہ وہ کہتے تھے کہ رسول خدا ﷺ (ایک روز) بیٹھے ہوئے تھے ایک شخص کھانا کھا رہا تھا س نے بسم اللہ نہ کہی تھی یہں تکہ کہ جب ایک لقمہ رہ گیا اور اس کو اس نے اٹھایا تو کہا بسم اللہ اولہ و آخرہ پس نبی ﷺ مسکرائے اور فرمایاکہ شیطان اس کے ساتھ کھا رہا تھا یہاں تک کہ جب اس نے اللہ کا نام لیا تو اسے قے ہوگئی اس حدیث کو احمد بن حنبل نے ابن مدینی سے انھوںنے یحیی بن سعید سے رویتکیا ہے اس حدیث کے سوا اور کوئی حدیث ان کی مشہور نہیں ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)