ان کی کنیت ابوغاضرہ تھی فقیمی تھےفقیم بن دارم تمیمی کی اولادسے تھے۔ہم کو ابوالفضل یعنی منصور بن ابی الحسن فقیہ مخزومی نے اپنی سند کوابویعلی احمد بن علی تک پہنچاکرخبردی وہ کہتےتھے ہم سے وہب بن بقیہ نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے عاصم ابن ہلال نے غاضرہ بن عروہ فقیمی نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ کو میرے والد نے خبردی کہ میں مدینہ آکر مسجد میں داخل ہوااورلوگ نماز کا انتظار کر رہے تھےپس ایک شخص ہمارے پاس (مکان سے) باہرآئے ان کے سرسے وضوکے(پانی کے) قطرے ٹپک رہےتھےیاغسل کے پس انھوں نے ہمارے ساتھ نمازپڑھی جب ہم لوگ نماز پڑھ چکے تولوگ ان کی طرف کھڑے ہوکرکہنے لگے کہ یارسول اللہ فلاں بات بتائیےفلاں بات بتائیے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اے لوگواللہ کادین نہایت آسان ہے۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)