غفاری ہیں ان کوابن شاہین نے بیان کیاہے ان سے شعبی نے روایت کی ہے کہ انھوں نے ماہ رمضان کی نسبت ایک حدیث رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے اس کے واسطے ایک سیاق ہے۔ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اورکہاہے میں نہیں جانتا ہوں کہ کسی نے ان کاعروہ نام بیان کیاہوکیوں کہ یہ ابن مسعود ہی کہے جاتے ہیں ان کا کوئی نام نہیں بیان کیاگیاہے ہاں بعض لوگوں نے عبداللہ نام بیان کیاہےہم اس سے پہلے تذکرہ میں اس کوذکرکرچکے ہیں پس اگر یہ قول محفوظ ہے تو وہ ضرورہے نادر ہے۔
(اُسد الغابۃ ۔جلد ۷،۶)