ابن مالک۔ کنیت ان کی ابو العسراء دارمی۔ حافظ ابو موسی نے کہا ہے کہ عبدان بن محمد مروزی نے ان کو صحابہ میں شمار کیا ہے اور انھیں اس بت میں وہم ہوگیا ہے کیوں کہ ابو العشراء کا نام اسامہ بہت اختلف کے ستھ بیان یا گیا ہے ہاں ان کے والد صحابی ہیں یہ خود صحابی نہیں ہیں۔ عبدان اگرچہ قوت حافظہ ک ساتھ موصوف تھے خطیب نے تریخ بغداد یں ان کا ذکر کیا ہے اور ان کی تعریف کی ہے اور طبرانی کے سوا بہت سے حفاظ نے ان سے رویتیں لکھی ہیں مگر کوئی شخص غلطی اور خطا سے نہیں بچا اورکون شخص بچنے کا دعوی کرسکتا ہے بعد آنحضرت ﷺ کے یہ فرمانے کے کہ میں ایک بشر ہوں ۰کبھی اجتہاد میں) مجھ سے غلطی ہو جاتی ہے اور ۰کبھی) صواب اور میں بھی بھول جاتا ہوں جس طرح تم بھول جاتے ہو۔
عبدان نے اس تذکرہ میں ایک حدیث بھی ابو العشراء سے نقل کی ہے وہ اپنے والد ے روایت کرتے ہیں عبدان نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ ہم نے ان کی حدیثیں ور جو جو اختلافات ان حدیثوں یں ہیں سب ایک مستقل مقام میں لکھ دیے ہیں۔
ہم نے ان کا نام اس مقام میں صرف اس لئے لکھ دیا کہ بے علم آدمی عبدان کی کتاب میں ان کا نام دیکھ کر یہ نہ گمان کرے کہ ان کا نام ہم سے چھوٹ گیا۔ انکا ذکر ابو موسی نے کیا ہے ۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)