بن ابی العاص بن قیس بن عدی سہمی ہیں یہ اپنے والدکے ساتھ فتح مصر میں شریک تھے اس کوابوسعیدبن یونس نے کہاہے۔لیث بن سعد نے یزیدبن ابی حبیب سے نقل کرکے روایت کی ہے کہ حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ نے (ایک مرتبہ)عمروبن عاص کے پاس لکھاکہ جن لوگوں نے تحت الشجرہ بیعت کی ہے جوتمھارے سامنے موجودہیں ہرایک کودوسو(درہم مشاہرہ)وظیفہ دیا کرو۔اوروہی اپنےاور اپنےعزیزوں کے واسطے مقررکرو اورخارجہ بن حذافہ کوان کے شجاعت کے سبب سے(وہی)مقررکرو۔اورعثمان بن قیس کوشرف مہمان نوازی کے سبب سے(وہی)مقرر کرو۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(ااسد الغابۃ جلد بمبر 6-7)