مخزومی ہیں۔ہم کوابوالفرح بن ابی الرجانے اپنی سند کے ساتھ احمد بن عمربن ضحاک سے نقل کرکے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے حسن بن علی نےبیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے عبداللہ بن صالح نے بیان کیاوہ کہتے تھے مجھ سے عطاف بن خالد مخزومی نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے عبداللہ بن عثمان بن ارقم نے اپنے داداعثمان بن ارقم سے روایت کرکے بیان کیاکہ میں (ایک روز)رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہواآپ نے مجھ سے فرمایاکہ کہاں(جانے)کاارادہ رکھتے ہو میں نے عرض کیا کہ بیت المقدس کا ارادہ کرتاہوں آپ نے فرمایاکیاسوداگری کے ارادے سے وہاں جاتے ہو میں نے کہانہیں لیکن یارسول اللہ میراارادہ ہے کہ اس میں نمازپڑھوں آپ نے فرمایا کہ اس مسجد میں ایک نمازہزارنمازوں سے بہترہے پھربیت المقدس کاکوئی کیوں ارادہ کرے اس کو ابن عفیرنے عطاف بن خالد مخزومی سے انھوں نے عبداللہ بن عثمان بن ارقم سے انھوں نے اپنے دادا ارقم سے روایت کی ہے اورابن ابی عاصم نے بھی ایک حدیث روایت کی ہے اورکہاہے (کہ یہ حدیث)عبداللہ بن عثمان بن ارقم سے مروی ہےانھوں نے اپنے داداارقم سے روایت کی ہے ہم کو یحییٰ بن مسعود نے اپنی سندکوابی عاصم تک پہنچاکراس حدیث کی اجازتاً خبردی وہ کہتے تھے ہم سے محمد بن عوف نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے ابن ابی مریم نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے عطاف بن خالد نے بیان کیاوہ کہتے تھے مجھ سے عبداللہ بن عثمان بن ارقم نے اپنے داداارقم سے روایت کرکے بیان کیا۔یہ عثمان بدری تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم انھیں کے گھرمیں جومقام صفامیں تھا تشریف فرماہوئے تھے ارقم کے نام میں اس کا بیان ہوچکاہے جواس کی تائید کرتاہے اور یہی صحیح ہے ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ ۔جلد ۔۶،۷)