ہشام بن زیادنے عماربن سعدسے روایت کی ہے کہ (ایک مرتبہ)عثمان بن ارزق ہم لوگوں کے پاس جمعہ کے دن مسجد میں آئے امام خطبہ پڑھ رہاتھاپس انھوں نے آگے آنے میں کمی کی اور وہیں مسجد میں بیٹھ گئے ہم لوگوں نے ان سے کہاآپ پراللہ رحم کرے اگرآپ ہم لوگوں تک پہنچ جاتے توآپ کو بہت مناسب تھاانھوں نے کہا میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو سناہے کہ خروج امام کے بعد(یعنی امام جب مسجد میں اپنی جگہ پر پہنچ جائے)جوشخص آدمیوں کو نانگھےپھاندے یا آدمیوں میں تفرقہ ڈالدے (یعنی ان کے درمیان بیٹھ جائے)وہ مثل اس شخص کے ہوگا جو دوزخ میں اپنی انتڑیوں کو کھینچے گا ان کا تذکرہ ابوموسیٰ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)